شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری،ڈی آئی جی آپریشنز 

 شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری،ڈی آئی جی آپریشنز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہاہے کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ لاہور پولیس شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ جرائم کنٹرول کرنے کیلئے بھی سرگرم عمل ہے۔اشفاق خان نے کہا کہ لاہور پولیس کورونا وباء  کے ماحول میں شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے سمیت حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لئے موثر میکانزم اور جدید اصلاحات روشناس کروا رہے ہیں۔ سمارٹ پولیسنگ کے فروغ اورپولیس فورس کوعوام دوست بنانے کیلئے موثراقدامات کئے جا رہے ہیں۔اشفاق خان نے مزیدکہا کہ ڈویڑنل ایس پیزکو جرائم کی بیخ کنی کیلئے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -