گجرات، اندھا قتل ٹریس، قاتل مقتول کا ماموں نکلا

گجرات، اندھا قتل ٹریس، قاتل مقتول کا ماموں نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
گجرات(بیورورپورٹ)تھانہ بولانی کے علاقہ جگو کے رہائشی نوجوان کا اندھا قتل ٹریس، قاتل مقتول کا سگا ماموں نکلا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ تھانہ بولانی کے علاقہ موضع جگو کا رہائشی نوجوان حق نواز پانچ بجے شام گھر سے بال کٹوانے کے لئے دندی دارہ گیاہوا تھا جب رات دیر تک وہ گھر واپس نہ آیا تو گھر والوں کو فکر لاحق ہوئی،جس کا تھانہ بولانی میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔ڈی ایس پی سرائے عالمگیر مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بولانی شبیر حسین نے قاتلوں کو واردات کے ایک ماہ کے اندر گرفتار کرلیا۔ قاتل اور کوئی نہیں بلکہ مقتول حق نواز کا سگا ماموں منیر احمد عرف صاحب اور خالہ زاد محمد وقاص نکلے۔
 جنہوں نے رقم کے لین دین کی وجہ سے مقتول کودندی دارہ سے بلا کر ویران جگہ پر لے جا کر فائرنگ کرکے قتل کیا، وقوعہ کے بعد مقتول کو زمین میں دفنا دیا گیا تاکہ کسی کو سراغ نہ مل سکے۔پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل پسٹل 30بور اور انکی نشاندہی پر موقع سے نعش بھی برآمد کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -