ننکانہ صاحب: ڈکیتی راہزنی میں ملوث 3بین الاضلاعی ڈاکو گرفتار

ننکانہ صاحب: ڈکیتی راہزنی میں ملوث 3بین الاضلاعی ڈاکو گرفتار

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)تھانہ واربرٹن پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ڈکیتی اور راہزنی سمیت مختلف مقدمات میں ملوث 3 بین الاضلاعی ڈاکوگرفتار، ملزمان سے مختلف وارداتوں میں لوٹا ہوا مال مسروقہ اور نقدی کے علاوہ اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک کی خصوصی ہدایت پرتھانہ واربرٹن پولیس نے ہاؤس رابری کے مقدمہ میں ملوث دو بین الاضلاعی ڈکیت ساجد عرف ساجو اور الیاس کو دن رات محنت کے بعد گرفتار کر لیا۔

 کے ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات لوٹی ہوئی نقد رقم، بندوق 12بور، پسٹل 30 بور، گولیاں اور کارتوس برآمد کر لیے۔

، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے چند ماہ قبل علاقہ تھانہ واربرٹن کے نواحی گاؤں چک نمبر 572 گ ب میں گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ہاؤس رابری کی تھی اور فرار ہو گئے تھے۔ملزمان ساجد عرف ساجو اور الیاس کے خلاف ضلع شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی میں بھی ڈکیتی اور راہزنی کے 2 مقدمات درج ہیں علاوہ ازیں مزید کاروائی کے دوران تھانہ واربرٹن پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت شہباز عرف گچھوکوگرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران اسلحہ کے زور پر چھینا ہوا قیمتی موبائل مالیتی 60 ہزار روپے،موٹر سائیکل اور پسٹل 30بور برآمد کر لیا، پولیس ذرائع کے مطابق بین الاضلاعی ڈکیت شہباز عرف گچھو کے خلاف ضلع ننکانہ اور شیخوپورہ میں ڈکیتی اور راہزنی سمیت 10 مقدمات درج ہیں۔گرفتار کیے جانے والے تینوں بین الاضلاعی ڈاکوؤں سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ڈی پی او ننکانہ نے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن مجاہد عباس ملہی اور ہمراہی ٹیم کیلئے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے۔

مزید :

علاقائی -