فروزوالہ: ڈکیتی چوری کی وارداتیں، مزاحمت پر 3افراد شدید زخمی 

  فروزوالہ: ڈکیتی چوری کی وارداتیں، مزاحمت پر 3افراد شدید زخمی 

  

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)ڈکیتی،چوری اورراہزنی کی وارداتوں میں ڈاکووں کی لوٹ مار،مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کیتین افراد کو شدید زخمی کردیا گیا جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیاگیا۔گاؤں شرقپور شریف کی حدود کراچی موٹروئے انٹر چینج کے قریب دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے22چک کے رہایشی نوجوان افضال کو شدید زخمی کردیا جس کو تشویشناک حالت میں شرقپور شریف ہسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لاہور کے ہسپتال میں ریفر کردیا گیا ہے،لاہورروڈ پرواقع ہوٹل پر کھانا کھاکراپنے گھر محلہ مدینہ کالونی میں جانے والے نوجوان بلال خان سے نقدی اورقیمتی اشیا چھیننے کے بعد ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اورفرار ہوگئے،ابتدائی معلومات کے مطابق بلال خان کے علاوہ بھی ایک نوجوان سے انہی ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی مضروب کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ سے لاہور کے ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکووں نے بینک سے رقم لانے والے شہری نیامت علی سے پانچ لاکھ روپے لوٹ لئے اورموبائل بھی چھین کرلے گئے،ڈاکووں نے لیڈی کانسٹیبل روبینہ عباس اوراس کے کزن مطلوب حسین کو بھی لوٹ ان سے پچاس ہزارروپے اوردوموبائل لے گئے۔

مزید :

علاقائی -