ٹورڈی فرانس، سلوینیا کے تڈیج پوگا آرنے 9واں مرحلہ جیت لیا 

    ٹورڈی فرانس، سلوینیا کے تڈیج پوگا آرنے 9واں مرحلہ جیت لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(آئی این پی)سلوینیا کے سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا۔ سائیکلنگ کی دنیا کا میگا ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے نویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے پاؤ سے لاریونس تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جس کا ٹریک پہاڑ پر تھا اور سائیکل سواروں نے 153کلو میٹر پر محیط مشکل فاصلہ طے کرنا تھا۔سلویینا کے سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 3گھنٹے 55منٹ اور 17سیکنڈز میں طے کرکے نواں مرحلے جیت لیا۔ سلوینیا کے ہی سائیکلسٹ پریموز روگلک نے ریس کے نویں مرحلے میں دوسری جبکہ سوئٹزرلینڈ کے سائیکل سوار مارک ہیرسچی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یلو جرسی پر سلوینیا کے پریموز روگلک کا قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس کوورنا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سائیکلنگ کا میگا ایونٹ پہلی27 جون سے شروع ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث اسے موخر کر دیا گیا تھا۔