باڈی بلڈنگ کوچنگ کورس اینڈ سیمینار 18 ستمبر کو لاہور میں ہوگا

  باڈی بلڈنگ کوچنگ کورس اینڈ سیمینار 18 ستمبر کو لاہور میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام باڈی بلڈنگ کوچنگ کورس اینڈ سیمینار 18 ستمبر کو لاہور میں ہوگا۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے گفتگو کرتے  بتایا کہ کوچنگ کورس اینڈ سیمینار کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز اور اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورس اور سیمینار کا منعقدکورس کے شرکاء کو تن سازی کے کھیل کے متعلق نئے، نئے  قوانین، ٹیکنیک اور انسانی جسم پر ممنوعہ ادویات کے مضر صحت اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ 
کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اور کوچز اپنے اپنے ناموں کا اندراج پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن  کے پاس کروا سکتے ہیں۔