کمرشلائزیشن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر مزید 24عمارتیں سیل

کمرشلائزیشن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر مزید 24عمارتیں سیل

  

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روز  شادمان، شاہ جمال اور نیو مسلم ٹاؤن میں آپریشن کر کے 24عمارتیں سربمہر کر دی گئیں۔ ٹاؤن پلاننگ ونگ زون ون کے عملے نے کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کوان کی عمارتیں سر بمہر کرنے سے پہلے نوٹس جاری کئے۔تاہم مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کروانے اوررہائشی عمارتوں میں بلا اجازت کمرشل سرگرمیاں کرنے پر ان عمارتوں کے خلاف آپریشن کر کے انہیں سربمہر کر دیا گیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -