ہسپتال چلانے میں پیرا میڈکس کا کلیدی کردار ہے،الفرید ظفر

ہسپتال چلانے میں پیرا میڈکس کا کلیدی کردار ہے،الفرید ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ نرسیں اور پیرا میڈکس  ہسپتالوں کے انتظامی امور کو بہتر طریقے سے چلانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور مریضوں کی بہتر سے بہتر نگہداشت،ان کے علاج معالجے اور جلد صحت یابی مذکورہ سٹاف کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں اس امر کا اظہار  انہوں نے نرسنگ کالج اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکول لاہور جنرل ہسپتال میں ڈاکٹر محمود صلاح الدین اور ڈاکٹر رانا محمد شفیق کے اعزاز میں منعقدہ الگ الگ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروفیسرز، پرنسپل نرسنگ کالج عذرا سلطانہ، ایم ایس صاحبان، انتظامی ڈاکٹر ز، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ پنز رضیہ شمیم اورالائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز یونین کے عہدیداران و دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ انتظامی سربراہوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے اداروں کے سٹوڈنٹس کی صلاحیتوں کو نکھاریں۔

 کے لئے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کواستعمال میں لائیں۔

 تاکہ طالب علم عملی میدان میں کامیابی حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کرنے والے نہ صرف اپنی آخرت کو سنوارتے ہیں بلکہ ان کو دنیا میں بھی عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر و دیگر شرکاء  نے ایم ایس ڈاکٹرمحمود صلاح الدین اور ڈاکٹر رانا محمد شفیق کی انتظامی صلاحیتوں کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اْن کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ کالج و الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکول کو اعلیٰ معیارکی درسگاہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل فراہم کیے جائیں گے تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل طالب علم عملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے طبی عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس طرح کورونا وائرس کی وبا کے دوران فرنٹ لائن پر اپنی خدمات احسن طریقے سے سر انجام دی ہیں بالکل اسی جذبے اور جنون کے ساتھ وہ آئندہ بھی اپنی خدمات جاری رکھیں۔پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی اور اْن کے تمام جائز مسائل کو فی الفور حل بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے سٹوڈنٹس کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اْن کے دروازے اْن کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں اور وہ ان اداروں کا گراف بلند کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں برؤئے کار لائیں گے۔