انسد اد ڈینگی مہم میں غفلت برداشت نہیں کریں گے، ڈپٹی کمشنر 

انسد اد ڈینگی مہم میں غفلت برداشت نہیں کریں گے، ڈپٹی کمشنر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اہم اجلاس نادر ہال میں ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے شہر میں جاری ڈینگی سرگرمیوں اور سرویلنس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تمام جگہوں کی مسلسل نگرانی کریں جہاں بارشی پانی کے کھڑے ہونے کی اطلاعات پائی جائیں اورڈینگی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ عوام بھی اپنے گھروں میں صفائی کا خیال رکھیں کیونکہ انتظامیہ اور شہریوں کے باہمی تعاون سے ہم وباؤں کا مقابلہ کر سکتے ہیں