ری میڈیکل ٹیم چیکنگ کے بعد خوراک کلیر کرتی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر
لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور چڑیا گھرکے حالات اور پریشان کن صورتحال کے حوالے سے چڑیا گھر کی ڈپٹی ڈائریکٹر کرن سلیم نے موقف دیتے ہوئے رو ز نامہ پاکستان کو بتایا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ چڑیا گھر کے حاڑفژلات خراب ہیں بس موسم ہی کچھ ایسا ہے ہماری میڈیکل ٹیم چیکنگ کے بعد خوراک کلیئر کرتی ہے جبکہ صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لوگ بھی خیال نہیں کرتے جانوروں کے پنجروں میں شاپر اور ریپر پھینک دیتے ہیں جس سے جانور مرجاتے ہیں یا انہیں بیماریاں لگ جاتی ہیں انہوں نے کرپشن کے ایشو کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پورا چیک اینڈ بیلنس ہے۔