وطن عزیز کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے،ذکر اللہ مجاہد

وطن عزیز کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نوجوانوں سمیت وطن عزیز کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد اور تیار ہے۔ ہنرمند اور باصلاحیت طلبہ ملک و قوم کے مستقبل کا اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام   الحمرآرٹ کمپلکس قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے دفاع پاکستان پیٹنگ مقابلے تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف، سمیت شہر بھر کے کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات موجود تھے۔

میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکمران اعلانات اور بیانات سے ہٹ کر ہنگامی بنیادوں پرپڑھے لکھے اور باصلاحیت نوجوانوں کیلئے روزگار کے موقع فراہم کریں۔ ہماری نوجوان نسل کو کسی شعبہ میں جب اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع ملا تو انہوں نے اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -