نوجوانوں کو قرآن و سنت کی حقیقی تعلیم دینا ہو گی،زبیدہ جبیں 

  نوجوانوں کو قرآن و سنت کی حقیقی تعلیم دینا ہو گی،زبیدہ جبیں 

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت نفاذ اردو کے قومی دن کے حوالے سے حقیقی علم کی قوت تعلیمی اداروں میں کیسے قوت بنا جائے سے خصوصی فکری  نشست کا اہتمام کیاگیا جس کی صدارت ڈاکٹر زبیدہ جبیں صدر لاہور نے کی انہوں نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو قرآن و سنت کی حقیقی تعلیم دینا ہو گی،استاد جتنا مضبوط فکرکاہوگا اتنی مضبوط نسل پروان چڑھے گی۔

ساجدہ ظفر صدر تنظیم اساتذہ پاکستان، ربیعہ علی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی،ڈاکٹر نگہت ار شاد  ادیبہ،شاعر ہ،ڈاکٹر زیب النساء، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی،مسز فوزیہ خالد لیکچرار،صدر لاہور جماعت اسلامی ڈاکٹر زبیدہ جبین,ربعیہ طارق صدر وسطی پنجاب،ثمینہ سعید ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان نے بھی خطاب کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -