سینٹر فار ہیومن رائٹس ایجوکیشن میں انسانی حقوق پر سیمینار

  سینٹر فار ہیومن رائٹس ایجوکیشن میں انسانی حقوق پر سیمینار

  

  لاہور(لیڈی رپورٹر) سینٹر فار ہیومن رائٹس ایجو کیشن پاکستان اور رواداری تحریک کے زیر اہتمام دارالمسرت ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ہیومن رائٹس فورم کا انعقاد کیا گیا۔ فورم میں پاکستان کے تمام صوبوں سے آئے ہوئے انسانی حقوق پر کام کرنیوالے افراد نے معاشرے میں پسے ہوئے بالخصوص مذہبی اقلیتوں سے وابستہ افراد کے مسائل کو اجاگر کیا۔فورم میں صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین میں بطورمہمان خصوصی جبکہ ایم پی اے سعدیہ سہیل، چیئرمین رواداری تحریک سیمسن سلامت، بیرسٹر عامر حسن، سابق ایم پی اے میری گیل، شازیہ خان اور سماجی بہبود کے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ فورم میں چاروں صوبوں سے آئے ہوئے طلباء کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ استقبالیہ خطبہ میں چیئرمین راواداری تحریک سیمسن سلامت نے معاشرے کے محروم طبقات کے حقوق کی طرف بین الاقوامی اور مقامی برادری کی توجہ مبذول کروائی۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے تعاون کی ضرورت درکار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نصاب اور درسی کتاب بورڈ میں مذہبی اقلیتی ممبران کی شمولیت درحقیقت مساوی شہریت کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم اقدام ثابت ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -