لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،19مقدمات درج
لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پرایس ای محمد آصف مجید کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے بند روڈ، ساندہ، نواں کوٹ،گلشن راوی، ڈھولنوال، کالا خطائی روڈ،رچنا ٹاؤن، علی پارک، شاہدرہ، جیا موسیٰ،امین پارک،کر یم پارک، بیگم کوٹ، قلعہ محمدی، بلال گنج، شاہ عالم گیٹ،بھاٹی گیٹ اورشرقپور سب ڈویژنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل 1050 کنکشنز چیک کئے،33 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے78,004یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔ پکڑے جانے والے19 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔
چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔