کان حادثہ میں جاں بحق محنت کشوں کے لواحقین کی امداد کی جائے،خورشید احمد

کان حادثہ میں جاں بحق محنت کشوں کے لواحقین کی امداد کی جائے،خورشید احمد

  

لاہور(پ ر)ملک کے محنت کشوں نے مہمند صوبہ خیبرپختونخواہ میں سنگ مرمر کی کان میں 19 کارکنوں کے المناک حادثہ پر آل پاکستان ورکرزکنفیڈریشن کے زیراہتمام احتجاج کرتے ہوئے و فاقی وصوبائی حکومت سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ صنعتی کارکنوں کو آئی ایل او  اور  اقوام متحدہ کے توثیق شدہ کنونشنوں کے مطابق اْن کے کام پر آئے دن المناک حادثات روکنے کے لئے اْنہیں صحت مند اور محفوظ حالات کار مہیا کریں جنرل سیکرٹری  خورشیداحمد نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سپریم کورٹ نے بھی صوبائی حکومتوں کو مائینز کارکنوں کو تحفظ دینے کے لئے سختی سے ہدایات کا اجراء کیا  ہے لیکن تاحال اس پر پوری طرح عمل نہیں ہو رہا اْنہوں نے حکومت سے پْرزور مطالبہ کیا کہ کارکنوں کے لواحقین کو 30 لاکھ  روپے فی کس ورکرزویلفیئر فنڈ اور سوشل سیکورٹی معاؤضہ ایکٹ کے تحت فوری امداد  دے اور اْن کے بچوں کی مکمل تعلیم اور خاندان کی رہائش کا موثر انتظام کرے-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -