صحافی کالونی ایف بلاک کے داخلی راستے پر قائم پانچ مکان مسمار

    صحافی کالونی ایف بلاک کے داخلی راستے پر قائم پانچ مکان مسمار

  

لاہور(سٹی رپورٹر)صحافی کالونی ایف بلاک کے داخلی راستے پر قائم تجاوزات کے خلاف پر گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں ایف بلاک کے داخلی راستے پر تعمیر شدہ مکانات مسمار کر دیئے گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ضلعی انتظامیہ کو متحرک کیا جس پر کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن، ڈپٹی کمشنر دانش افضال، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار معلوف مہدی، تحصیلدار رانا ندیم، ڈی ایس پی زکریا اور ایس ایچ او مناواں ملک خالد سمیت متعلقہ ٹیمیں صبح سے ہی موقع پر موجو د تھیں۔ آپریشن سے قبل کی گئی مزاحمت کو موقع پر موجود گورننگ باڈی، سینئر صحافیوں اور ضلعی انتظامیہ نے ناکام بنا دیا۔ پریس کلب کے صدر ارشد انصاری و سیکرٹری بابر ڈوگر نے کمشنرذوالفقار گھمن، ڈپٹی کمشنر دانش افضال، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کے آغاز کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

، 13 سال سے زیر التوا ایف بلاک اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں آچکا ہے اور بہت جلد ممبران اپنی چھت کا خواب پورا کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ممبران کو بی بلاک اور فیزٹو کے حوالے سے بھی جلد بڑی خوشخبری دی جائے گی۔لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے اپنی چھت کے خواب کی تکمیل پرایف بلاک کے تمام ممبران کو مبارکباد دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -