تحفظ نامو س رسالت محاذ کا 11ستمبر کو یوم ختم نبوت منانے کا اعلان

تحفظ نامو س رسالت محاذ کا 11ستمبر کو یوم ختم نبوت منانے کا اعلان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیرا ہتمام گزشتہ روزہونے والے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں سنی تنظیمات کے مشترکہ نمائند ہ اجلاس کے اعلامیہ میں مطالبہ کیاگیا کہ گستاخانہ خاکوں کورکوانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔فرقہ وارانہ وگستاخانہ وسرگرمیوں کی روک تھام کیلئے حکومت سطحی پرعملی اقدامات اٹھائے جائیں۔فرانس اور سویڈن کے سفارتکاروں کو دفترخارجہ طلب کرکے توہین مذہب کے مجرموں کیخلاف قانونی کارروائی کامطالبہ کیا جائے، اجلاس میں یہ بھی کہاگیاکہ11ستمبرکوملک بھر میں ”یوم ختم نبوت“کے طورپرمنایاجائے گا۔ اجلاس کی صدارت علامہ صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی صدر تحفظ ناموس رسالت محاذ نے کی۔ اجلاس میں خصوصی طور پر علامہ صاحبزادہ عبدالمصطفی ہزاروی، صاحبزادہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ طاہر تبسم قادری، صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری، مولانا حافظ نصیر احمد نورانی، علامہ فرمان حیدری، صاحبزادہ پیر معاذ المصطفی القادری، سردار محمد طاہر ڈوگر و دیگر شامل تھے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -