ترقی و خوشحالی کیلئے اداروں کو کرپشن فری بنانا ہو گا،فدا حسین

ترقی و خوشحالی کیلئے اداروں کو کرپشن فری بنانا ہو گا،فدا حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)  پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے ملکی اداروں کو کرپشن اور اقرباپروری سے پاک کرکے میرٹ کی عملی نفاذ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہوگا۔ چائنہ نے پاکستان کے بعد اپنے ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز کیا اور آج وہ دنیا کی سپر پاور ہے ان خیالات کا اظہارپی سی بی سی کے چیئرمین حاجی فدا حسین نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی قوم نے ماوزے تنگ کے محنت اور دیانتداری کے فلسفے کو اپنا کر کامیابیوں کے بڑے ریکارڈ قائم کردیئے۔