اداکاراؤں کو وزیراعظم اور وزرا کی طرح عزت ملنی چاہیے،میرا

 اداکاراؤں کو وزیراعظم اور وزرا کی طرح عزت ملنی چاہیے،میرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ اداکاراؤں کو وزیراعظم اور وزرا کی طرح عزت اور پروٹوکول ملنا چاہیے کیونکہ ہم بین الاقوامی سطح پر ملکی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں۔میرا نے کسی نامعلوم شخص کے ساتھ سوشل میڈیا پر ہونے والی بات چیت کے سکرین شاٹس شیئر کئے ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ میرا سے کسی شخص نے فلم کے بدلے نازیبا مطالبات کیے ہیں تاہم میرا نے اس شخص کو اداکاراؤں کی عزت کرنے کا سبق پڑھاتے ہوئے کھری کھری باتیں سنائی ہیں۔ اداکاراؤں کی عزت کرنی چاہیے میرا کا کہنا تھا کہ اداکاراؤں کا ہماری انڈسٹری میں بہت بڑا کردار ہوتا ہے، لہذٰا انہیں وزیراعظم اوردیگر وزرا سے زیادہ عزت اور پروٹوکول دیا جانا چاہیے تاکہ انہیں فلم انڈسٹری میں خدمات انجام دینے پرفخر محسوس ہو۔

مزید :

کلچر -