پولیس پر پتھراؤ کے مقدمے میں سزا پانے والے 2افراد بری

پولیس پر پتھراؤ کے مقدمے میں سزا پانے والے 2افراد بری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے جی ٹی روڈ بلاک اور پولیس پارٹی پر پتھراؤ کرنے کے مقدمہ میں سزا پانے والے ملزمان کو بری کر دیا.جسٹس سید شہباز رضوی پر مشتمل ڈویڑنل بینچ نے عبدالغفور اور مہر عبدالستار کی کی اپیل پر سماعت کی۔اپیل کنندگان نے موقف اختیار کیا کہ جی ٹی روڈ پر 2015 میں احتجاج کے دوران پولیس نے163 افراد پر مقدمہ درج کیا، جبکہ ٹرائل 16 افرادکا ہوا، 16 میں سے 14 افراد کو ٹرائل کورٹ نے رہا کردیا، ٹرائل کورٹ نے عبدالغفور اور مہر عبدالستار کو 10 سال قید کی سزا سنائی وہ 5 سال 6 ماہ سے پابند سلاسل ہیں،  احتجاج کے دوران پولیس کیجانب سے لاٹھی چارج کیا گیااور بدنیتی پر مبنی مقدمہ بنایا گیا، عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دے،عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

فیصلہ کالعدم

مزید :

صفحہ آخر -