توہین عدالت کی درخواست پرچیئرمین  ڈی جی نیب لاہوراورمدعاعلیہان کونوٹس

توہین عدالت کی درخواست پرچیئرمین  ڈی جی نیب لاہوراورمدعاعلیہان کونوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سرداراحمد نعیم اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وفاقی وزیرخسرو بختیار اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت کے خلاف انکوائری مکمل نہ کرنے پردائرتوہین عدالت کی درخواست پرچیئرمین نیب اورڈی جی نیب لاہورسمیت مدعاعلیہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے 30 ستمبر تک جواب طلب کرلیاہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ نیب نے لاہور ہائی کورٹ میں خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے خلاف انکوائری تین ماہ میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر13 مئی کو لاہور ہائی کورٹ نے مخدوم برادران کے خلاف درخواست نمٹا دی، ان کے خلاف انکوائری تاحال مکمل نہیں کی گئی جو توہین عدالت ہے،درخواست گزارکا موقف ہے کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت نے سو ارب سے زائد کے ناجائز اثاثے بنائے لیکن نیب کارروائی نہیں کررہا۔
جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -