بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کانام تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام احساس پروگرام سے تبدیل کرنے کے خلاف دائردرخواست پروفاقی حکومت کے جواب اور متعلقہ رولز کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ رولز اینڈ ریگولیشنز اور جواب عدالت میں جمع کروا دیا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنماقمرالزمان سمیت درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ موجودہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے احساس پروگرام رکھ دیا ہے، انکم سپورٹ پروگرام کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ ایکٹ 2010 بنایا گیا، قانون میں ترمیم کئے بغیر نام تبدیل نہیں ہوسکتا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام احساس پروگرام رکھنے کا اقدام کالعدم قرار دیاجائے۔
سماعت ملتوی