سابق وفاقی وزیر اعجازالحق کی میرظفراللہ خان جمالی سے ملاقات

  سابق وفاقی وزیر اعجازالحق کی میرظفراللہ خان جمالی سے ملاقات

  

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمداعجازالحق نے سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی سے ملاقات کی اورملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں کراچی سمیت پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اورمستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیاگیا اورکئی فیصلے کئے گئے۔ترجمان مسلم لیگ (ض) کے مطابق ملاقات انتہائی کامیاب رہی.

 اعجازالحق

مزید :

صفحہ آخر -