فیسیکو چیف شفیق الحسن کے تبادلے کیخلاف دائردرخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس

 فیسیکو چیف شفیق الحسن کے تبادلے کیخلاف دائردرخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فیسیکو چیف شفیق الحسن کے تبادلے کے خلاف دائردرخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا، عدالت نے سیاسی مداخلت پر مبینہ تبادلے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا حکومت نہیں چاہتی کہ عوام کو ریلیف ملے، اگر ایم پی اے مداخلت کریں تو افسر کیسے ایمانداری سے کام کریں گے، درخواست گزار شفیق الحسن کا موقف ہے کہ انہیں سیاسی بنیادوں پر تبدیل کیاگیاہے،یہ تبادلہ ایک رکن اسمبلی کی ایما پر کیا گیاہے جو کہ غیر قانونی ہے۔

نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -