اتفاق کی بنیاد پر جو معاشرے تشکیل دیئے بین الاقوامی برادری میں مقام بنا گئے: قبلہ ایاز

      اتفاق کی بنیاد پر جو معاشرے تشکیل دیئے بین الاقوامی برادری میں مقام بنا ...

  

 اسلام آباد(این این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاہے کہ صرف ایک اشتعال پسند بیان ہی ہنگامی صورتحال پیدا کر سکتا ہے،انسانی رویوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،اطلاعات تھیں کہ محرم مشکل گزریگا، مگر اللہ کے کرم سے کوئی پریشانی دیکھنے میں نظر نہیں آئی،وہ دن دور نہیں جب پاکستان امن کا گہوارہ کے طور پر جانا جائیگا۔ پاکستانی پر امن معاشرے کی تشکیل نو، چیلنجز اور مواقع کے عنوان پر اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر قبلہ ایاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے محققین، ریسرچ سکالر طالبات کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ کا مطالعہ کریں، ہمارے عظیم قائدین نے عدم تشدد سے نجات کیلئے بہترین مثالیں قائم کی ہیں۔۔ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ ہم نے بدقسمتی سے اپنی تاریخ کو بھلا دیا ہے،جن ممالک نے باہمی اختلافات کو بھلا دیا ترقی انکا مقدر بنی۔ انہوں نے کہاکہ اتفاق کی بنیاد پر جو معاشرے تشکیل ہوئے بین الاقوامی برادری مین اپنا مقام بنا گئے۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ پاکستان میں ایک چیلنج جذبات کاہے۔ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ جو جیسا بھی سوچتا رہے مگر باشعور لوگوں کا وجود اب بھی باقی ہے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز 

مزید :

صفحہ آخر -