وزیر اعظم سے ملک امین اسلم کی ملاقات، گلگت بلتستان میں دو نئے نیشنل پارکس بنانے پر اتفاق   

     وزیر اعظم سے ملک امین اسلم کی ملاقات، گلگت بلتستان میں دو نئے نیشنل ...

  

  اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے  ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں دو نئے نیشنل پارکس بنانے پر اتفاق  کیا گیا۔وزیر اعظم  نے  گلگت بلتستان میں نیشنل پارکس کا افتتاح خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے   اور  گلگت بلتستان میں  نیشنل پارکس بنانے کی جامع رپورٹ مانگ لی۔ ملاقات میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے قومی منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق  ملک امین اسلم نے وزیر اعظم کووزارت موسمیاتی تبدیلی کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔  پانچ منصوبوں میں اہداف کے حصول کارکردگی رپورٹ میں شامل  ہیں۔ وزیر اعظم کی جانب سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ وزیر اعظم کا کہناتھاکہ  موسمیاتی تیدبلی پاکستان کو کلین گرین بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ملک امین اسلم  نے  وزیر اعظم کو ماحولیات کے عالمی سطح کے  بان  چیلنج پر بھی بریفنگ  دی۔  وزیر اعظم نے  وزارت موسمیاتی تبدیلی کوبان چیلنج معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت پاکستان 10 لاکھ ہیکٹر رقبہ جنگلات کے مختص کیا جائے گا،  خیبر پختونخوا میں بھی تین لاکھ ہیکٹر علاقہ جنگلات  کے لئے مختص کیا گیاتھا۔ اب پورے ملک میں جنگلات کا علاقہ عالمی اصولوں کے تحت مختص کیا جائے گا۔

 وزیر اعظم

مزید :

صفحہ آخر -