منفی پراپیگنڈا کے باوجود اقتصادی راہداری منصوبہ آگے بڑھتا رہے گا: چین 

منفی پراپیگنڈا کے باوجود اقتصادی راہداری منصوبہ آگے بڑھتا رہے گا: چین 

  

 کراچی  (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کچھ ممالک کے منفی پراپیگنڈے کے باوجود آگے بڑھتارہے گا جو چین کے ایک خطہ اور ایک شاہراہ پروگرام کا اہم منصوبہ ہے کراچی میں چین کے قونصل جنرل Li-Bijian نے قونصل خانہ میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا کہ منصوبے میں پاکستان کے تمام حصوں کو شامل کیا گیا ہے اور کورونا وائرس کی وبا ء کے باوجود سی پیک منصوبے پر کام جاری ہے انہوں نے پاک چین تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے دونوں ملکوں کی صحافی برادری کے درمیان مضبوط رابطے کیلئے پاک چین میڈیا راہداری کے قیام کی تجویز کو سراہا سینئرصحافیوں کے گروپ نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دو طرفہ میڈیا، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ادھر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاو لی جیان کا کہنا ہے کہ سی پیک اتھارٹی بننے کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں نئی پیشرفت ہوئی ہے وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے مثبت بیان کو سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان جو سدا بہار تذویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں کے درمیان ہمیشہ سے باہمی اعتماد، تعاون، دوستی اور حمایت پرمبنی تعلقات ہیں انہوں نے کہاکہ اس سال کورونا وائرس کی آزمائش کاکامیابی سے مقابلہ کرنے کے بعد چین اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

چین

مزید :

صفحہ آخر -