ملک بھر میں اکیڈمیا اور تھنک ٹینکس کو پورٹل پر رجسٹر کرنیکی باضابطہ منظوری

  ملک بھر میں اکیڈمیا اور تھنک ٹینکس کو پورٹل پر رجسٹر کرنیکی باضابطہ منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے قومی سلامتی کمیٹی کے چوتھے مشاورتی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی۔مشاورتی بورڈ نے باضابطہ طور پر ملک بھر میں اکیڈمیا اور تھنک ٹینکس کو پورٹل پر رجسٹر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ماہانہ بنیادوں پر ملاقات کرے گا۔اجلاس میں اس بات پربھی اتفاق کیا گیا کہ اکیڈمیا اور تھنک ٹینک کی کوششوں کو بروئے کار لانے کے لئے یہ پورٹل اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ پورٹل نیشنل سیکیورٹی ڈویڑن کی ویب سائٹ پر موجود ہوگا، جہاں رجسٹرڈ تھنک ٹینک اور یونیورسٹی کے محکمے پالیسی سازوں کے غور کرنے کے لئے اپنے ان پٹ اور آئیڈیا پیش کرسکیں گے۔ڈاکٹر معید نے کہا کہ تھنک ٹینکس اور اکیڈمیا قیمتی کام انجام دیتے ہیں لیکن یہ پالیسی سازوں تک آسانی سے نہیں پہنچ پاتے ہیں۔حکومت کا مقصد پالیسی نقطہ نظر کو جامع بنانا ہے۔ پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں اور تھنک ٹینکس کو پورٹل کے ذریعے منسلک کیا جائے اور تھنک ٹینک کا جال بچھایا جائے۔ ماہرین کے جدید نظریات کو شامل کرکے، ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ 
منظوری 

مزید :

صفحہ آخر -