بزنس مین پینلز پروفیشنل افراد کو لایاہے،آغا طارق سراج 

          بزنس مین پینلز پروفیشنل افراد کو لایاہے،آغا طارق سراج 

  

لاہور(انٹر ویو میاں اشفاق انجم تصاویر ایوب بشیر) ٹریول ٹریڈ کو 5ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے وزیر اعظم ٹریول، عمرہ، حج ٹریڈ کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں۔ سینکڑوں دفاتر بند ہو چکے ہیں ہزاروں خاندانوں کا دیوالیہ نکل چکا ہے ہمارے پاس اب لٹانے کیلئے کچھ نہیں بچا 12ستمبر ٹریڈ بچانے کا دن ہے۔بزنس مین پینلز پروفیشنل افراد کو لایاہے۔ 36سال سے ٹریڈ کی خدمت کرنے والی معتبرترین شخصیت میاں عامر سعید کارپوریٹ کلاس کے امیدوار ہیں،ممبران سے انصاف کی توقع ہے ان خیالات کا اظہار ٹیپ نارتھ زون کے 12ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں کارپوریٹ کلاس کے امیدوار ٹریول لیڈ لاہور کے چیف ایگزیکٹو آغا محمد طارق سراج نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹر ویو میں کیا۔ انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کام کرنے والی اور جذبہ رکھنے والی قیادت کو کامیاب کرایا جائے انہوں نے کہا ممبران نے موقع فراہم کیا تو ہم ٹیپ کو قوت بنائیں گے۔ کرونا اور لاک ڈاؤن کے متاثرین کے لیے فنڈ قائم کریں گے۔ ٹیپ ممبران کے باہمی اختلافات اور تنازات کے حل کیلئے مصالتی کمیٹی بنائیں گے۔ ٹریول ایجنٹ کی ویلفیئر کے پروگرام دیں گے ٹیپ کی ساکھ کی بحالی کے لیے سیمینار کرائیں گے۔ ٹورزم کیلئے نئے راستے تلاش کریں گے۔ نارتھ زون اپنی ساکھ بنائے گا، طارق سراج نے کہا بزنس مین پینلز کو موقع دین ہم ناممکن کو ممکن بنائیں گے۔ مشاورتی عمل کا آغاز کریں گے۔ ائیرلائنز کے ساتھ میرٹ پر ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ ٹریول ایجنٹ کی عزت تکریم یقینی بنائیں گے۔ ٹیپ نارتھ زون اعتماد کی نئی روایات متعارف کرائے گا۔ ممبران پورے پینل کو کامیاب کرائے۔ 

آغا طارق سراج 

مزید :

صفحہ آخر -