فیصل لیاقت اور خواجہ سہیل کا یوٹرن، فاؤنڈر گروپ میں دوبارہ شامل

فیصل لیاقت اور خواجہ سہیل کا یوٹرن، فاؤنڈر گروپ میں دوبارہ شامل

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پنجاب کی سیاست میں بونچال، سابق چیئرمین ہوپ پنجاب رانا شاہد نذیر پربے وفائی کا رونا رو کر فاؤنڈر گروپ چھوڑ کر یونائٹیڈ گروپ میں شامل ہو کر 7دن تک اصولوں اور پاسداری کی سیاست کے بلند بانگ دعوے اور نعرے لگانے والے فیصل لیاقت اور خواجہ سہیل کا اچانک، یوٹرن، فاؤنڈر گروپ میں دوبارہ شامل، شاہد رفیق سے کبھی اختلاف نہیں تھا ہمارا زندگی بھر کا ساتھ ہے دوستوں نے ہمارے تحفظات دور کر دئیے ہمارا جینامرنا شاہد رفیق کے سنگ ہے 19ستمبر کا الیکشن فاؤنڈر گروپ کو کامیاب کرائیں گے۔ خواجہ سہیل اور فیصل لیاقت کا واٹس اپ پیغام، یاد رہے چیئرمین ہوپ شاہد رفیق کے دیرینہ ساتھی اور دست بازو سمجھے جانے والے خواجہ سہیل اور فیصل لیاقت نے اس ماہ کے آغاز کے موقع پر فاؤنڈر گروپ کے بعض افراد پر مبینہ الزام لگا کر فاؤنڈر گروپ سے علیحدگی کر لی تھی۔ یونائٹیڈ گروپ میں باقاعدہ شامل ہو کر مختلف مقامات پر ہونے والی میٹنگ میں نعرے اور تقریریں جو ریکارڈ پر محفوظ ہو گئے ہیں۔ آخری پیغام میں فیصل لیاقت نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سمیت جبار انجم،جاوید اختر کی وجہ بھی بیان کی تھی اور امیتاز بھٹی سے زیادتی کا بھی ذکر کیا اور انہوں نے 19ستمبر کو الیکشن تک خاموش رہنے کا اعلان بھی کیا۔ 7ستمبر کو اچانک دوبارہ فاؤنڈر میں شامل ہونے اور فاؤنڈر گروپ زندہ باد کے نعروں نے پنجاب بھر کے سنجیدہ حلقوں کو ”ورتہ حیرت“ میں ڈال دیا ہے۔ فیصل لیاقت اور خواجہ سہیل کی دوبارہ واپسی پر فاؤنڈر گروپ کے ممبران میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے فیصل لیاقت نے اب یونائٹیڈ گروپ کے چیف آرگنائزر سعید احمد ملک کو بھی فاؤنڈر میں واپس لانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 

فاؤنڈر گروپ

مزید :

صفحہ آخر -