ٹیپ کو ٹکے ٹوکری کرنے والوں سے ممبران آگاہ ہیں، فیاض احمد

  ٹیپ کو ٹکے ٹوکری کرنے والوں سے ممبران آگاہ ہیں، فیاض احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ٹیپ نارتھ زون کے 12ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں یونٹی گروپ کی خدمات کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں، یونٹی گروپ کے کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹس کلاس کے امیدواران بے داغ ماضی کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر شریف بلوچ،اشفاق مرزا، رانا عبدالغفور خان ٹریول ٹریڈ کا فخر ہیں۔ میرٹ پر ووٹ یونٹی کا بنتا ہے ان خیالات کا اظہار یونٹی گروپ کے ایسو سی ایٹس کلاس کے امیدوار الائیڈٹریول لاہور کے چیف ایگزیکٹو فیاض احمد نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ٹیپ کو ٹکے ٹوکری کرنے والوں سے ممبران اگاہ ہیں اب ممبران کسی لالی پاپ میں نہیں آئیں گے میرٹ پر انصاف کے ساتھ یونٹی گروپ کے تمام امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے، ممبران سے درخواست کی ہے کی شخصیات کو انفرادی ووٹ دینے کی بجائے پورے پینل کو کامیاب کرائیں جو بھی کامیاب ہو تاکہ یکسوئی کے ساتھ کام کر سکے۔
فیاض

مزید :

صفحہ آخر -