نوشہرہ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف 10روزہ آپریشن، 133اشتہاری گرفتار 

نوشہرہ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف 10روزہ آپریشن، 133اشتہاری گرفتار 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ میں امن وآمان برقرار رکھنے کے لیے جراائم پیشہ افراد کے خلاف وسیع پیمانے پرمنظم اور بھرپورمہم چلائی گئی۔دس روزہ مہم کے دوران 86 کلوگرام چرس،280گرام آئس،10 کلاشنکوف،07 بندوق،74 پستول،4995 مختلف بور کے کارتوس برآمد، 133 مجرمان اشتہاریوں گرفتار۔تفصیلات کے مطابق :۔ڈسٹرک پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین کی جانب سے خصوصی احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف  10 روزہ خصوصی مہم  چلائی گئی۔ نوشہرہ میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کے تحت کامیابی کیساتھ کاروائیاں کی گئی۔سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 133 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔نوجوان نسل اور معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے منشیات فروشوں اور ڈرگ سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 86 کلوگرام چرس اور 280گرام آئس برآمد کر لی گئی۔اسکے علاوہ  10 کلاشنکوف،07 بندوق،74 پستول،4995 مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔سماج دشمن عناصر کیساتھ بھر پور قوت اور سختی سے نمٹا جائے گا۔معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے  اور قانون کی بالادستی کیلئے تمام تر اقدامات اُٹھائے جا  رہے ہیں۔مجرمان اشتہاریوں،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پوراوربلا متیاز کاروائیوں کا سلسلہ روزمرہ کی بنیاد  پر جاری رہے گا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -