پشاور،محکمہ صحت کے افسران نے مرضی کی آسامیاں تخلیق کرلیں 

  پشاور،محکمہ صحت کے افسران نے مرضی کی آسامیاں تخلیق کرلیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں محکمہ صحت کے 2 افسران نے اپنے عہدے خود ہی تبدیل کر دیئے، محکمہ صحت نے دونوں افسران سمیت دیگر سٹاف کا ریکارڈ طلب کرلیا۔پشاور میں محکمہ صحت کے دو افسران نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنیعہدے خود ہی تبدیل کر دیئے۔ دنیا نیوز کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق ڈرگ کوالٹی کنٹرول سیکرٹری نے اپنا عہدہ ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے میں تبدیل کر دیا جبکہ چیف ڈرگ انسپکٹر نے عہدہ ڈائریکٹر ڈرگ کنٹرول میں تبدیل کر دیا۔دستاویزکے مطابق دونوں افسران کے تبدیل کردہ عہدوں کی قانونی حیثیت بھی نہیں اور بجٹ کاپی میں بھی ذکر نہیں ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے دونوں افسران کے خلاف تحقیقات کا ا?غاز کر دیا گیا اور افسران سمیت دیگر سٹاف کا ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے۔محکمہ صحت حکام نے صوبہ میں دو سال سے زائد ایک ہی عہدہ پر کام کرنے والے اہلکاروں کی تفصیل بھی طلب کرلی ہے۔
 محکمہ صحت

حکومتی کامیاب پالیسیوں سے کورونا تیزی کیساتھ ختم ہو رہا ہے: چودھری محمد سرور
 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے چیئر مین ہلال احمر ابرار الحق کے ہمراہ سینکڑوں غر یب خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیاجبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزراء  سردار محسن خان لغاری اور سید سعید الحسن شاہ سمیت تحر یک انصاف کے وفود سے بھی ملاقاتیں ملاقات کے دوران سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے چیئر مین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق کے تعاون سے لاہور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے غر یب خاندانوں میں راشن تقسیم کرد یا جبکہ راشن تقسیم کر نے کی تقریب میں ابر ار الحق اور صوبائی وزیر میاں محمود الرشید سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے اس موقعہ پر تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں کورونا تیزی کیساتھ ختم ہورہا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران ہم نے پی ڈی این میں شامل فلاحی تنظیموں کیساتھ ملکر 16لاکھ سے زائد غر یب خاندانوں کو راشن دیا اورابرار الحق بھی اس نیک کام میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ایک بارپھر ہم نے چیئر مین ہلال احمر ابرار الحق کے تعاون سے یہاں پر سینکڑوں خاندانوں کو راشن دیا ہے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صوبائی وزراء  سردار محسن لغاری اورسید سعید الحسن شاہ سمیت دیگر پارٹی وفودسے گفتگو کے دوران کہا کہ اپوزیشن کی کسی آل پارٹیز کانفر نس سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں اْنہوں نے کہا کہ الیکشن ضرور ہوں گے مگر 2023ء سے پہلے کسی صورت نہیں ہوں گے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معاملے پربھی سرخرو ہو گا، پاکستان کوبلیک لسٹ کروانے کی سازشیں کر نیوالے ناکام ہونگے اْنہوں نے کہا کہ شہر قائد پاکستان کا معاشی حب ہے اور اس کی ترقی کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔  چیئر مین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی کوئی مشکل وقت آتا ہے تو تاریخ گواہ ہے کہ مخیر حضرات سمیت ہر پاکستانی میدان میں نکل کر غریب خاندانوں کی مدد کر تا ہے  دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ناصر سلمان ترجمان حکومت پنجاب نے ملاقات کی، ملاقات میں بلدیاتی انتخابات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر منصور خان اور حبیب سرور بھی ملاقات میں موجود تھے۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اپنی سیاہ کاریوں کو بچانے کیلئے ملکی سالمیت داؤ پر لگا دی ہے، کراچی کی حالیہ بارشوں نے بارہ سال سے اقتدار ٹولے کی شہر سے ہونے والی بدترین زیادتیاں بے نقاب کی ہیں، بلدیاتی انتخابات سے پی ٹی آئی کا عوام کی خدمت کا ایک اور وعدہ مکمل ہوگا،ناصر سلمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی عوام کو انکے مسائل کے حل حوالے سے بہترین پیکج دیا ہے 
گورنر پنجاب 


عالمی برادری کی خاموشی سے لگتا ہے کشمیریوں کی بے نام قبروں میں انسانی ضمیر دفن ہو گیا: سردار مسعود
 اسلام آباد (آئی این پی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے طول و عرض میں پھیلی آٹھ ہزار کشمیریوں کی بے نام نشان قبروں میں سے چھ ہزار قبروں کی نشاندہی ہونے کے بعد بھی دنیا کی خاموشی سے ایسا لگتا ہے کہ ان قبروں میں انسان نہیں بلکہ عالمی ضمیر دفن ہے جو اس ظلم و بربریت پر بولنے سے قاصر ہے۔ 1989 ء میں تحریک آزاد ی کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ کشمیریوں کو قتل کیا گیا ہے جن میں سے آٹھ ہزار وہ ہیں جنہیں محاصروں اور تلاشیوں کے دوران اغوا کیا گیا اور اذیتیں دے کر شہید کرنے کے بعد بے نام قبروں میں دفن کردیا گیا۔ اسلام آباد میں جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل اور جموں و کشمیر فورم فرانس کے زیر اہتمام ”مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیوں“ کے عنوان پر ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اُن نوجوانوں کو گرفتار کر کے غائب کر دیا جاتا ہے جو اپنی ماں اور بہن کی عزت و حرمت بچانے کیلئے بھارتی قابض فوجیوں کے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں یا مزاحمت کرتے ہیں اور بعد میں اُنہیں تشدد کے ذریعے شہید کر کے گمنام قبروں میں دفن کر دیا جاتا ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز کے آڈیٹوریم میں ہونے والی اس کانفرنس سے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی، قومی اسمبلی کی رکن اور پی ٹی آئی کی رہنماء نورین فاروق ابراہیم، آزاد کشمیر کے سابق وزیر خواجہ فاروق احمد، ڈائریکٹر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف وانی، یوتھ پارلیمنٹ کے رہنما مذدلفہ احمد، ارقم الحدید، سینئر صحافی عابد عباسی اور جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم خان نے بھی خطاب کیا۔ صدر سردار مسعود خان نے اپنے خطاب میں تحریک حق خود ارادیت کی برطانیہ اور یورپ کے اندر مسلسل کوششوں سے مقامی برطانوی اور یورپی آبادی میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کو اُجاگر کرنے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندگا ن تک کشمیریوں کی آواز پہنچانے پر خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔ 
سردار مسعود


طالبان کا مذاکرات سے فرار، امن کے چہرے پر تھپڑ ہوگا، امراللہ صالح
کابل (آن لائن)فغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے صدر اشرف غنی کی مقرر کردہ ٹیم اور طالبان کے درمیان مذاکرات آئندہ چند روز میں شروع ہورہے ہیں تاہم تاریخ میں یہ امن مذاکرات سب سے مشکل ثابت ہوں گے۔ بعض حوالوں سے تو یہ مذاکرات عرب امن عمل سے بھی زیادہ پیچیدہ ثابت ہوں گے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہناتھا کہ بہت زیادہ خون خرابہ ہو چکا ہے اور بہت زیادہ تقسیم پیدا ہوچکی ہے،اس تقسیم درتقسیم پر قابو پانا کوئی آسان کام نہیں ہوگا۔امراللہ صالح نے خطرناک قیدیوں کی رہائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اس اقدام کے باوجود طالبان اگر اب امن بات چیت سے دستبردار ہوجاتے ہیں تو یہ ”امن کے چہرے پر ایک تھپڑ“ کے مترادف حرکت ہوگی۔افغان نائب صدر نے انٹرویو میں امن مذاکرات کو ایک جانب تو پیچیدہ قرار دیا ہے لیکن ساتھ ہی اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ یہ عمل حکومت اور طالبان کے درمیان ایک جامع سمجھوتے کی جانب پیش رفت کا آغاز ہوگا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ امن کا مطلب ان کے سامنے ہتھیار ڈالنا یا سرنڈر کرنا نہیں،اس کا مطلب زندگی کے دو دھاروں کو قومی چھت کے تلے لانا ہے۔
امر اللہ صالح 


اسلام آباد میٹرو پولیٹن کا رپوریشن اور جاپان میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے معاہدے پر دستخط


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان اور اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے درمیان کچرے کو ٹھکانے لگانے کے ضمن میں 500 ملین جاپانی ین کی گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں معاہدے پر دستخطوں کی تقریب  وزات اقتصادی امور میں منعقد ہوئی معاہدے کے تحت جاپان کی جانب سے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 29 گاڑیاں اور دیگر متعلقہ سامان فراہم کیا جائے گا سیکرٹری وزارت اقتصادی امور نور احمد اور پاکستان میں جاپان کے سفیر مستودا کونی نوری نے اپنی حکومتوں کی جانب سے نوٹس کا تبادلہ کیا اور گرانٹ معاہدے پر دستخط کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے دونوں ممالک اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں جاپان کی اقتصادی معاونت نے اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لئے گاڑی اور سامان کی شکل میں معاونت خوش آئند ہے جس پر ہم حکومت جاپان کے مشکور ہیں  اس معاونت سے اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کچے کو اکٹھا کرنے اور اس کو ٹھکانے لگانے کے لئے نقل و حمل میں مدد ملے گی اس سے صفائی ستھرائی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔ جاپان نے اسی طرح کی معاونت کراچی میں بھی فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے انہوں نے جاپان کے لئے اسی نوعیت کی امداد کی پیش کش پر پاکستان میں جاپان کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے، سیلابوں، زلزلوں اور دیگر آفات میں جاپان نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے جس پر پاکستان کی حکومت جاپان کی حکومت اور عوام کی مشکور ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔
معاہدہ 
 


حکومت کے اقدامات خود ان کی ناکامیوں کا ثبوت ہے،مولابخش چانڈیو
اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کے اقدامات خود ان کی ناکامیوں کا ثبوت ہے،پورا ملک ڈوبا ہوا ہے اور سلیکٹڈ اپنے گھر سے نکلنے کو تیار نہیں ہیں،سندھ حکومت کے کراچی پیکیج میں وفاقی حکومت نے خیالی حصہ ڈال کر اس پر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے،جو صرف مانگنا جانتا ہو وہ کسی کو کیا دے گا، جو خود حکومت چلانے کیلئے قرضے اور خیرات مانگ رہے ہوں وہ سندھ کو کیا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ کے مصیبت زدہ عوام کے درمیان ہیں، اور تو اور عمران خان  اپنے حلقے میاں والی بھی جانے کو تیار نہیں ہیں،عمران خان کا ایجنڈہ دوستوں کو نوازنہ اور مہنگائی کرنا ہے،خان صاحب کہا کرتے تھے کہ مہنگائی ہو تو سمجھ لو حکمران چور ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب مہنگائی کا جو طوفان برپا ہے اس پر خان صاحب خود ہی بتائیں کہ حکمران چور ہیں کہ ڈاکو ہیں۔
مولا بخش چانڈیو


پولیس افسران میں لڑائی کا باعث بننے والے خود حکمران ہیں، قمرزمان کائرہ
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا آئی جی پنجاب کو ہٹانے جانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ کٹھ پْتلی حکومت صوبے میں بدترین گورننس کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے،۔ پولیس افسران میں لڑائی کا باعث بننے والے خود حکمران ہیں، ڈسپلنڈ فورس میں تنازعات پنجاب میں گورننس کا زوال ہے، چار آئی جی تبدیل کرنے کے بعد حکمران ایک سی سی پی او بھی ڈھنگ سے تعینات نہ کرسکے، وزیراعلی پولیس تنازعات میں الجھے ہیں، صوبہ کون چلائے گا، وزیراعظم اب اپنی نااہلیوں کا اعتراف کرلیں، قبل ازیں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔۔ملک میں جاری سیاسی جدوجہد میں نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔نوجوان جیالے پنجاب میں اپنا متحرک سیاسی کردار ادا کریں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی جدوجہد نئی نسل سے وابستہ ہے۔اجلاس میں چودھری منظور احمد،چودھری اسلم گل،ملک عثمان ذوہیب بٹ، محسن ملی بھی شریک تھے۔
قمرزمان کائرہ

حکومت اپنے آقاؤں کے ایماء پر ملک کو غلامی کے شکنجے میں پھنسا رہی ہے: فضل الرحمن 
 سکھر(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے امیر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے آقاؤں کی ایماء پر ملک کو غلامی کے شکنجے میں پھنسا رہی ہے ایک سازش کے تحت ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے، لاالہ اللہ کے نعرے پر پاکستان حاصل کرنے والی غیرت مند اور اسلام پسند قوم کو مہنگائی اور بدامنی اور فرقہ وارانہ نفرتوں کے دلدل کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جے یو آئی واحد سیاسی قوت ہے جو موجودہ حالات میں ملک کی سلامتی، خود مختاری اور بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے، گذشتہ روز پشاور میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کر کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ رسید کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو، مفتی سعود افضل ہالیجوی، مولانا عبدالحق مہر دین پوری سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کے دوران کیا سکھر سے ترجمان مولانا عبدالحق مہر کے جاری کردہ بیان میں مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ پشاور کانفرنس میں لاکھوں عوام کی شرکت کر کے حکومت کے تمام جھوٹے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے حکومت جمہوری ہے اور نا ہی عوامی بلکہ موجودہ حکومت ملک کیلئے آمریت سے بھی زیادہ خطرناک ہے، موجودہ حکمراں استعماری قوتوں کے اشاروں پر غلط فیصلے کر رہے ہیں، یہ حکومت سیلکٹیڈ ہے اور عوام سے ڈرتی ہے، عمران خان کا جمہوریت اور میڈیا کی آزادی کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ حکمراں میڈیا پر پابندیاں لگا کر ہماری آواز کو دبا نہیں سکتے ہم تھک کر ہارنے والے نہیں ہے انشاء اللہ جلد آزادی مارچ سے کئی گنا بڑا مارچ کر کے حکمرانوں کے جبر کا خاتمہ کردینگے۔
مولانا فضل الرحمن 


 
وزیراعظم ٹاسک فورس برائے جیم اینڈ جیولری سیکٹر قائم 
 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم ٹاسک فورس برائے جیم اینڈ جیولری سیکٹر قائم کر دیا گیا،ٹاسک کے سربراہ انجینئر گل اصغرخان بگھور ہیں،انجینئر گل اصغر بگھور پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء اور ایپکس گروپ آف کمپنیز کے سربراہ ہیں،ان کا مائنز اور منرلز کی فیلڈ میں بہت وسیع بین البراعظمی تجربہ ہے،انجینئر گل اصغر بگھور دنیا کے ساٹھ سے زیادہ ممالک میں سفر کرچکے ہیں،ٹاسک فورس اس شعبہ میں موجودہ پالیسیز کا جائزہ لیکر ریفارمز تجویز کریں گے،ٹاسک فورس اسلام آباد جیم اینڈ جیولری سٹی کے قیام کیلئے تجاویز مرتب کریگی،ٹاسک فورس پٹرولیم ڈویژن کے ساتھ ملکر کام کرے گی،ٹاسک فورس کے نمائندوں میں تمام صوبوں سے متعلقہ سربراہ اور سیکرٹریز شامل ہیں،ٹاسک فورس وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کے ویژن کے مطابق غربت کے خاتمہ کے لیے تجاویز مرتب کریگی۔
 ٹاسک فورس


آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی بھر پور حمایت اور ساتھ کھڑا ہے: علی علیز ادہ
  اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے درمیان پائیدار سفارتی تعلقات استوار،علاقائی اور بین الاقومی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، قومی اسمبلی میں قائم پاک، آذربائیجان پارلیمانی دوستی گروپ پارلیمانی رابطوں میں اضافے کیلئے مناسب فورم ثابت ہو سکتا ہے، مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ناگزیر ہے، بھارتی آئین سے آرٹیکلز 370 اور 35الف کی غیر قانونی منسوخی ریاست کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی مذموم سازش ہے۔منگل کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آذر بائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے ملاقات کی۔اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین نا صرف ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی مماثلت ہے بلکہ علاقائی اور بین الاقومی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے وافر مواقع موجود ہیں۔ناگورنو کراباخ تنازعہ کے معاملے پر پاکستان آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتاہے۔پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناگورنو کاراباخ کے تنازعہ کے حل چاہتا ہے۔سپیکر نے کہا کہ اسلام آباد میں قائم آذربائیجان کا مشن دونوں ممالک میں تجارتی حجم میں اضافے میں معاون ثابت ہو سکتاہے۔ ای سی او ممالک کی پارلیمانی تنظیم کو فعال بنا کر ای سی او ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ، برادارنہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر بھی پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور کشمیر ی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں اضافے کے علاوہ معاشی اور ثقافتی تعلقات کو مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے آپریشنل ہونے اور بڑھتے ہوئے علاقائی رابطوں سے دونوں ممالک کو تمام شعبوں میں تعاون کومواقع ملیں گے۔انہوں نے دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے مابین تعاون کوبڑھانے کی تجویز سے اتفاق کیا اور دونوں ممالک میں پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے کیلئے دونوں ممالک کے اسپیکروں کی ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ کی تجویزدی۔دونوں رہنماؤں نے زراعت، تجارت کی پارلیمانی کمیٹیوں میں رابطوں اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔
علی علیزادہ 


سینئر کنسلٹنٹ راجہ نعیم اکبر کو سیکریٹری وزارت قانون کا اضافی چارج دے دیا گیا 
اسلام آباد(این این آئی)سینئر کنسلٹنٹ راجہ نعیم اکبر کو سیکریٹری وزارت قانون کا اضافی چارج دے دیا گیا،راجہ نعیم اکبر کو اضافی جارج دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا،راجہ نعیم اکبر دو ماہ کے لئے سیکٹری قانون رہیں گے۔
اضافی چارج 

مزید :

صفحہ آخر -