چیف ایگزیکٹیوپسکو کامختلف سب ڈویژنز کا دورہ

چیف ایگزیکٹیوپسکو کامختلف سب ڈویژنز کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹیوپسکوانجینئر محمدجبارخان نے انتظامی امور اور صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے  پسکو سیٹھی ٹاؤن سب ڈویژن اور شبقدر سب ڈویژن کے علاقو۱ں کا دورہ کیا،چیف ایگزیکٹیو پسکو نے پسکو کارکنان کو ہائی لاسز والے فیڈروں سے منسلک علاقوں میں کنڈوں کو ہٹاتے اور میٹروں کی تنصیب کرتے دیکھا،چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کارکنان کے کام کے جذبہ کوسراہا اور ان کو سیفٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ آپ کی جان قیمتی ہے اس لئے غیرضروری خوداعتمادی سے پرہیز کریں اورذاتی حفاظت کا خاص خیال رکھیں،چیف ایگزیکٹیوپسکو نے اس موقع پر عوام سے بھی ان کو درپیش بجلی کے مسائل پر بات چیت کی اور ان کے مسائل کو فوری طورپرحل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں،  چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کہاکہ صارفین کو خدمات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،ان کے مسائل کو فوری طورپرحل کیا جائے گا،. چیف ایگزیکٹیوپسکو نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صارفین کی شکایات کا موقع پر ازالہ کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے ان کی راہنمائی کی جائے تاکہ نہ صرف صارفین  کے مسائل جلد از جلد حل ہوں بلکہ پسکوامیج بھی بہترہو، چیف ایگزیکٹیوپسکو نے لائن لاسز اورریکوری کا جائزہ لیا اور اس بارے میں ضروری ہدایات جاری کیں، سب ڈویژنز کے دورے کے موقع پر دیگرسیکشن کا معائنہ کیا، ضروری ریکارڈ چیک کیااور ملازمین سے ان کے مسائل پر بھی بات چیت کی اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کی،