ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق، ملزمان فرار 

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق، ملزمان فرار 

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ  سے تین افراد جاں بحق، تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل ٹانک کے نواحی علاقہ نیو آبادی کوٹ اعظم میں پہلے سے تھاک میں بیٹھے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تین افراد محمد زمان، عزیز الرحمن، افسر خان کو قتل کرکے ملزمان ارتکاب جرم کرنے کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے  واقع کی رپورٹ تھانہ گومل میں درج کرکے تفتیش شروع کردی، پولیس نے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -