سرکاری دفاتر میں خصوصی افراد کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں 

سرکاری دفاتر میں خصوصی افراد کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی خصوصی ہدایات کے تحت صوبے کے سرکاری دفاتر میں خصوصی افراد کیلئے مخصوص انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے خاص اقدامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر سول سیکرٹریٹ میں تمام دفاتر میں داخلے کیلئے خصوصی ریمپ تعمیر کروائے گئے ہیں۔ تاکہ خصوصی افراد کی ان دفاتر میں آمدورفت کے دوران مشکلات کو کم کیا جا سکے۔اسی طرح بینائی سے محروم افرادکیلئے داخلی راستوں پربریل سسٹم (نا بینا افراد کیلئے نظام تحریر) کی تحاریر کنندہ کی گئی ہیں۔جبکہ خصوصی افرادکیلئے مخصوص واش رومز بھی بنائے جا چکے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے بھی محکمہ بلدیات کے تمام ذیلی اداروں بشمول تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے دفاتر میں بھی خصوصی افراد کیلئے ریمپ کی تعمیر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کئے ہیں۔جبکہ اس ضمن میں صوبے کے دیگر سرکاری محکموں کوبھی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جن کی تکمیل سے نہ صرف خصوصی افراد کی مشکلات میں کمی آجائے گی بلکہ وہ معاشرے کے مفید شہری کی حیثیت سے اپنا کردار مزید فعال طور   سے ادا کرسکیں گے۔