ہائیکورٹ کے سابق ڈی آر او کو بے جنا تنگ نہ کرنے کے احکامات

ہائیکورٹ کے سابق ڈی آر او کو بے جنا تنگ نہ کرنے کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 پشاور(نیوز رپورٹر)ہائیکورٹ نے سابق ڈی آراو پشاور کیخلاف اثاثہ جات کیس میں دائر رٹ پرنیب خیبرپختونخوا کو چارماہ کے اندر ریفرنس دائر کرنے جبکہ انہیں بے جا تنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے، یہ احکامات دورکنی بنچ نے دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ کی وساطت سے غزالہ ریاض کی رٹ پر جاری کئے دوران سماعت درخواست گزارہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق ڈی آراو ریاض خٹک کیخلاف 2011میں آمدن سے زائد68لاکھ کے اثاثے بنانیکاالزام عائد کیا گیاجس میں انہوں نے 23لاکھ واپس کردیئے جبکہ دومزید انسٹالمنٹ جمع نہ کرنے پرانہیں نوٹس جاری کیاگیا اورنیب کا یہ اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کیاگیا کہ نیب کے پاس برآمدگی کا اختیار موجود نہیں 2017میں عدالت عالیہ نے نیب کا نوٹس کالعدم قراردے دیا جسکے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیاگیا۔ دانیال اسد چمکنی نے عدالت کو مزید بتایا کہ سپریم کورٹ نے نیب کو ریفرنس دائر کرنیکا حکم دیاتاہم 9سال بعد بھی نیب کیجانب سے کیس میں تحقیقات مکمل نہ ہوسکی جبکہ درخواست گزارہ کو ہراساں کرنیکی کوشش کی جارہی ہے دورکنی بنچ نے نیب کو 4ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رٹ نمٹا دی۔