سینیٹر مشتاق احمد خان کی طارق جمال کی وفات پر تعزیت

سینیٹر مشتاق احمد خان کی طارق جمال کی وفات پر تعزیت

  

 سخاکوٹ(نمائندہ  پاکستان)  آمیرجماعت اسلامی خیبرپختونخواہ سنیٹرمشتاق احمدخان کاوزیرآبادرگئی ملاکنڈ میں ماسٹربخت جمال کے صاحبزادے اورصحافی نوشیروان خوگمنؔ کے بھانجے طارق جمال کے وفات پراظہارتعزیت وفاتحہ خوانی۔صوبائی آمیر کچھ دیرغمزدہ خاندان کے ساتھ رہے اورمرحوم طارق جمال کے موت پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا۔اس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع ملاکنڈاورسابق امیدوار حلقہ پی کے 19ملاکنڈمولاناجمال الدین،سابق تحصیل کونسلردرگئی قاضی رشید احمد،کسان بورڈکے چئیرمین رضوان اللہ خان،الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاراوردیگر پارٹی عمایدین وکارکنان بھی انکے ہمراہ تھے۔وزیرآبادرگئی ملاکنڈسے تعلق رکھنے والے ماسٹربخت جمال کا جوانسال بیٹااورصحافی نوشیروان خوگمنؔ کا بھانجاطارق جمال جوکہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج درگئی ملاکنڈمیں بی ایس کاسٹوڈنٹ تھاطویل علالت کے بعد گزشتہ روز بقضائے الٰہی وفات پاگئے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -