63 فیصد پاکستانی کورونا کی ویکسین لگوانے کیلئے تیار نہیں، سروے

  63 فیصد پاکستانی کورونا کی ویکسین لگوانے کیلئے تیار نہیں، سروے

  

اسلام آ باد(آئی این پی) کورونا وائرس کی ویکسین آنے کی صورت میں 63 فیصد پاکستانی اسے استعمال کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ یہ انکشاف بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے آئی پی ایس او ایس پاکستان کے سروے میں سامنے آیا ہے جس کے مطابق 37 فیصد پاکستانی شہری ویکسین لگوانے کیلئے تیاربھی ہیں۔ سروے کے مطابق 21 فیصد پاکستانی 6 ماہ میں کورونا ویکسین آنے کیلئے پر امید ہیں اور 27 فیصد کا خیال ہے کہ ویکسین آنے میں مزید ایک سال لگ سکتا ہے جب کہ 23 فیصد کا کہنا ہے کہ اس میں 2 سے 3 سال لگ سکتے ہیں اور 9 فیصد کو لگتا ہے کہ کورونا کی ویکسین 3 سال سے بھی زیادہ عرصے بعد آئے گی۔ سروے میں 20 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ کورونا وائرس کی ویکسین کبھی تیار نہیں کی جاسکے گی۔

کورونا ویکسین

مزید :

پشاورصفحہ آخر -