ظلم وجبر کا مقابلہ کرکے ہی امن قائم کیا جا سکتاہے،علامہ سجاد حسین 

  ظلم وجبر کا مقابلہ کرکے ہی امن قائم کیا جا سکتاہے،علامہ سجاد حسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ظلم وجبر کا مقابلہ کرکے ہی امن قائم کیا جا سکتاہے اس بات کی زندہ مثال معرکہ کربلا ہے محرم الحرام کا مہینہ ہمیں اسلام کی خاطرتن من دھن قربان کرنے کا درس دیتاہے حضرت امام حسین نے اپنے خون کانز رانہ دے کراسلام کے پودے کی ابیاری کی نواسہ رسول کے نقش قدم پر چل کر ہم دنیاواخرت کی فلاح حاصل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہا ر چکر کوٹ بالا قومی امام بارگاہ میں اسیران کربلا کے مناسبت سے منعقدہ مرکزی ماتمی اجتماع سے علامہ سجاد حسین شیرازی،صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل علامہ حمید حسین امامی،مولانا گلفام حسین سرحدی،علامہ محمدتقی،علامہ گل حسین آف چکوال،علامہ محمدعامرشمسی آف ہنگو،علامی اعزادار حسین،علامہ علی سرورسرحدی آف نوشہرہ،ودیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کیاسٹیج سیکرٹری فرائض نذر حسین بنگش نے انجام دئیے اس بڑے اجتماع میں علاقہ بنگش کے سینتالیس امام بارگاہوں کے ماتمی جلوس،ضلع ھنگو،کرم او ر ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے عزاداروں نے شرکت کی جو کہ شہدائے کربلا کی یاد میں نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے رہے شہدائے کربلا کی یادمیں چکر کوٹ بالا منعقدہ مرکزی ماتمی جلوس کی سیکورٹی کے لئے جامع اقدامات اٹھائے گئے تھے ماتمی جلوس کی ڈرون کیمروں کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی اس موقع پر ڈی پی اوکوہاٹ جاویداقبال ماتمی جلوس کی خود نگرانی کرتے رہے اور انھوں نے پولیس حکام کے ہمراہ ماتمی جلوس کی گزرگاہوں اورعلاقے کے مختلف امام بارگاہوں کادورہ کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا چکر کوٹ بالا کے رضاکاروں تنظیموں نے بھی سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ خدمات سر انجام دئیے۔