وفاقی حکومت نے سائبر کرائم ونگ کے قیام کی منظوری دے دی،ثانیہ نشتر

 وفاقی حکومت نے سائبر کرائم ونگ کے قیام کی منظوری دے دی،ثانیہ نشتر

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے احساس پروگرام کیلئے احساس سائبر ونگ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے سائبر کرائم ونگ کے قیام کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اب احساس پروگرام کیلئے احساس سائبر ونگ کام کرے گی، معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے سائبر کرائم ونگ کے قیام کی منظوری دے دی، سائبر کرائم ونگ بی آئی ایس پی میں قائم کیا جائے گا۔ ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ فیصلہ احساس صارفین کے مفادات کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ احساس امداد کے نام پر عوام سے دھوکہ اور جعلسازی کی اطلاعات ملی ہیں، جعلسازی میں ملوث تمام کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر لوگوں کو جعلی میسجز اور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے لوٹتے ہیں، سائبر ونگ کے قیام کا مقصد جعل سازوں کے گرد قانون کو گھیرا تنگ کرنا ہے۔

ثانیہ نشتر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -