نوشہرہ،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا احتجاجی مظاہرہ

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس نوشہرہ کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کی قیادت آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس کے ضلعی صدر محمد ادریس ہاشمی، افسر خان، کاشف خان خویشگی، اسد علی بدرشی، مقصود علی، محمدناہید خان کر رہے تھے مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر موجودہ حکومت کے ملازم کش پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے مقررین سے خطاب کرتے ہوئے محمد ادریس ہاشمی نے کہا کہ اس ملک کی ترقی میں سرکاری ملازمین کے کردار سے روگردانی پوری ملکی تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہے کیونکہ صدر پاکستان کے دفتر سے لیکر ایک پرائمری سکول تک کا نظام سرکاری ملازمین چلا رہے ہیں لیکن موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو سال 2020-2021کے بجٹ میں مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے جو کہ ملازم کش پالیسی نہیں تو اور کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا احتجاج بھی اس وقت تک رہے گا جب تک ہمیں ہمارا آئینی، قانونی و انسانی حق نہیں ملتا ادریس ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اشیایہ ضروریہ اور اشیا خورد و نوش کی قیمتیں اسمان سے باتیں کر رہی ہے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جوں کے توں جبکہ ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ حکمرانوں کا دوغلا پن نہیں تو اور کیا انہوں ں نے حکومت کو خبردار کرتےء ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم اپنے مرکزی و صوبائی قائدین فضل غفار باچا، اسلام الدین خان کی قیادت میں اسلام آباد میں پارلمنٹ ہاوس کے سامنے اپنا پڑا و ڈال دیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -