مہمندحادثہ، حکومت متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے، حاجی غلام 

مہمندحادثہ، حکومت متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے، حاجی غلام 

  

 پشاور(سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور نے مومند کان حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق مزدور اپنے خاندان کے کفیل تھے جن کے جانے سے بے شک خاندان مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں۔ حکومت انکے لئے مالی امداد کا اعلان کرے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے بزرگ رہنما کا کہنا تھا کہ واقعے میں جاں بحق افراد کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کان کنوں کے حفاظت کیلئے حفاظتی اقدامات اور انہیں سہولیات فراہم کی جائیں۔ آئے روز تودہ گرنے کے واقعات افسوسناک اور تشویشناک ہیں۔ خیبرپختونخوا کا غریب طبقہ محنت مزدوری کیلئے کان کنی میں کام کررہے ہیں لیکن کبھی بونیر تو کبھی مومند میں اسی طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جاں بحق افراد کیلئے کم از کم 10لاکھ روپے فی کس کا اعلان کیا جائے اور زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -