بانی متحدہ اور بابرغوری سمیت دیگر پر منی لانڈرنگ کیس کی رپورٹ طلب

بانی متحدہ اور بابرغوری سمیت دیگر پر منی لانڈرنگ کیس کی رپورٹ طلب

  

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کیس ختم کرنے کی درخواست میں انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں چلنے والے کیس کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کیس ختم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، دخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 34ماہ ہوگئے ہیں کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقلی کی درخواست پر بھی اٹارنی جنرل نے جواب جمع نہیں کرایا ہے جس پر عدالت نے ریماکس دیئے کہ بتایا جائے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں ہیں۔ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ میں نے کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا تھااس کے بعد مجھ سے تفتیش واپس لے کر کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کو دے دی گئی تھی۔عدالت نے انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں چلنے والے کیس کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق بنائی گئی جے آئی ٹی سے بھی تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 8اکتوبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ سرفراز مرچنٹ کی درخواست پر بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیا تھا کیس میں بانی ایم کیو ایم،بابر غوری،خواجہ ریحان منصور و دیگر کو نامزد کیا گیا تھا۔

رپورٹ طلب 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -