عبدالمجیداچکزئی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے‘مقتول کے بھائی کا اعلان

  عبدالمجیداچکزئی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے‘مقتول کے بھائی کا ...

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کے بھائی نے سابق ایم پی اے کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کے بیٹے معظم عطاء نے کہا کہ ہم نے اپنے والد کے قتل کے معاملے میں عدالت سے باہر کوئی فیصلہ نہیں کیا  ہم نے قتل کیس میں کوئی دیت لی نہ خون بہالیا ہے معظم عطاء نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ہمارے ساتھ کیس میں انصاف نہیں ہوا واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نے دیکھی اس لیے مزید گواہی کی ضرورت نہیں تھی مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ تاحال بے روزگار ہوں اور محکمہ پولیس میں کوئی ملازمت نہیں ملی دوسری جانب مقتول ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کے بھائی عنایت اللہ کاکہنا  ہے کہ مجھے واقعہ کی اطلاع وائرلیس کے ذریعے ملی جس کے فوری بعد سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچا تھا انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے موقع سے گاڑی میں سوار عبدالمجید اچکزئی کو پکڑ لیا تھا واقعہ کے وقت گاڑی میں سوار شخص عبدالمجید اچکزئی تھا مقتول کے بھائی نے ماڈل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کرنے کااعلان کیا۔

بریت چیلنج اعلان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -