انور علی شہرام خان ترکئی  کے پی ایس تعینات

  انور علی شہرام خان ترکئی  کے پی ایس تعینات

  

صوابی(بیورورپورٹ)محکمہ انتظامیہ کے گریڈ 18 کے افسر انور علی صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کے پرائیویٹ سیکرٹری تعینات کر دیئے گئے۔ محکمہ انتظامیہ نے اس ضمن میں اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔ انور علی گزشتہ دور حکومت میں بھی سینئر صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کے ساتھ بطور پرائیویٹ سیکرٹری اور پرسنل سٹاف آفیسر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ انور علی کا شمار قابل اور محنتی آفیسرز میں کیا جاتا ہے۔ وہ اس سے قبل بھی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -