صوابی،پولیس کے ہاتھوں 2 ملزمان گرفتار،بائیک اور موبائل برآمد

صوابی،پولیس کے ہاتھوں 2 ملزمان گرفتار،بائیک اور موبائل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل اور موبائل بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او آئی ڈی ایس شمس القمر خان نے ایک کارروائی کے دوران چوری شدہ دو عدد موبائل سیٹ بر آمد کر کے دو ملزمان کو تیس بور پستول سمیت گرفتار کر لیا جب کہ ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ کالو خان منصف خان نے سرقہ شدہ موٹر سائیکل بر آمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جب کہ زیدہ پولیس کے ایس ایچ او عجب درانی نے ایک منشیات فروش کے قبضے سے چالیس گرام آئیس اور ایک عدد رائفل بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔