ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا کا پٹوارخانوں اور بی ایچ یوز کا دورہ

  ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا کا پٹوارخانوں اور بی ایچ یوز کا دورہ

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء  اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ ڈاکٹر سمن عباس کا تحصیل جہانگیرہ کے مختلف پٹوارخانوں, بی ایچ یوز/ ہیلتھ فیسیلٹیز اور بازار کا دورہ کیا08 افراد کو خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کیا بی ایچ یوز کے معائنے کے دوران غیر حاضر سٹاف,اور ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی کو متعلقہ اداروں کو رپورٹ کر دیا گیا۔ تاکہ اس پر فی الفور عمل درامد کیا جاسکے اسی طرح مختلف پٹوار خانوں میں ریکارڈ کا معائنہ کرنے کے علاوہ، ریونیو سٹاف کی حاضری، نوٹس بورڈ، ریونیو چارٹ وغیرہ چیک کئے۔ انہوں نے پٹوار خانوں میں آئے لوگوں سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا، ان کے مسائل سنے اور موقع پر حل کیلئے احکامات جاری کئے مزید برآں بازار کا بھی اچانک دورہ کیا جہاں گرانفروشوں, کم وزن روٹ, اور سرکاری نرخنامے کی عدم موجودگی پر 08 افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔ اور جرمانہ کیا گیا۔        

مزید :

پشاورصفحہ آخر -