پارا چنار،سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  پارا چنار،سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

 پاراچنار(نمائندہ پاکستان) پاراچنار میں سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا پریس کلب پاراچنار کے باہر مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے کئے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عنائت بنگش، سید گلفام حسین، سید زاہد حسین، ملک اقبال حسین، مقبول حسین، محمد حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی حق تلفی کی بجائے انہیں اپنے جائز حقوق دیں اور تنخواہوں میں سو فی اضافہ کرکے ماہانہ دس ہزار میڈیکل الاؤنس دیا جائے رہنماؤں نے ایڈہاک ازم اور کنٹریکٹ پالیسی ختم کرکے تمام سرکاری ملازمین کو یکساں حقوق دینے کا مطالبہ کیا سرکاری ملازمین نے اعلان کیا کہ انصاف نہ ملنے کی صورت میں احتجاجی دھرنا شروع کرینگے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -