جے یو پیاور انجمن  فدایان ختم نبوت کے زیر  اہتمام ختم نبوتؐ ریلی نکالی گئی 

    جے یو پیاور انجمن  فدایان ختم نبوت کے زیر  اہتمام ختم نبوتؐ ریلی نکالی ...

  

مردان (بیورو رپورٹ)جمعیت علمائے پاکستان (جے یو پی) اور انجمن فدایان ختم نبوت کے زیر اہتمام پاکستان چوک سے تاجدار ختم نبوت ریلی نکالی گئی ریلی کے کچہری چوک پہنچنے پر ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوا جس سے جے یو پی کے مرکزی جنرل سیکریٹری شاہ احمد اویس نورانی صدیقی, صوبائی صدر فیاض خان, مرکزی نائب صدر مفتی فضل جمیل, انجمن فدایان ختم نبوت کے صوبائی صدر حافظ شاہ روم باچا, اور مولانہ کاشف نے خطاب کیا جبکہ پیر آف مانکی شریف اور مرکزی تنظم تاجران کے صوبائی جنرل سیکریٹری ظاہر شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے اویس نورانی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے لیکن میں ریاست اور آرمی چیف سے کہتا ہوں کہ ایسے ملک دشمنوں کیخلاف قانون فوری طور پر حرکت میں آجائے جو ملک میں فرقہ واریت کا فساد پھیلانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام کسی صورت میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اگر حکومت یا کسی بھی شخص نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کی تو عوام اسرائیل کیخلاف جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کریں گے اویس نورانی نے کہا کہ آئین توڑنے یا اسے معطل کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی اور عوام آئین اور اس کے دفعات کا بھر پور دفاع کریں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں جہاں جہاں پر غازی جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں ہیں انہیں فی الفور رہا کیا جائے اور گستاخی کے مرتکب عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -